رسائی کے لنکس

ٹیکساس میں ریل کا حادثہ،چار افراد ہلاک

  • واشنگٹن

مڈلینڈ میں ریل گاڑی اور فلوٹ کا حادثہ

مڈلینڈ میں ریل گاڑی اور فلوٹ کا حادثہ

حادثے کے وقت فلوٹ ریلوے کراسنگ سے گذر رہاتھا۔

جنوب مغربی امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ریل گاڑی ایک فلوٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کے وقت زخمی فوجیوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی غرض سے تیار کیا جانے والا فلوٹ ریلوے کراسنگ عبور کررہاتھا۔

یونین پیسیفک ریل کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ریلوے کراسنگ سے گذرنے سے قبل انجن کے ڈرائیور نے ہارن بجایا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ریل گاڑی کے عملے نے کراسنگ سے فلوٹ کو گذرتے ہوئے دیکھا تھا یا نہیں۔

پولیس اور ریلوے کے حکام مہلک حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG