رسائی کے لنکس

برما: روہنگیا مسلمانوں کو حقوق دینے کا وعدہ


برما کی روہنگیامسلم اقلیت(فائل)
برما کی روہنگیامسلم اقلیت(فائل)

برما کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد روہنگیا اقلیت کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے آئے غیر قانونی تارک وطن خیال کرتی ہے، لیکن دوسری جانب بنگلہ دیش بھی انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا ۔

برما کے صدر نےامریکی صدر براک اوباما کے ایک تاریخی دورےسے قبل روہنگیا اقلیت کے لئے، جنہیں کوئی ملک اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا ، حقوق دینے پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

جمعے کے روزاقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں تھین سین نے مغربی راکین ریاست میں مقامی بودھوں اورروہنگیا مسلمانوں کے درمیان تشدد کی مذمت کی۔

برمی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا اقلیت پر روزگار اور سفر سے متعلق عائد پابندیا ں نرم کرنے پر غور کریں گے اور اپنی حکومت کے اقدامات کو قابل قبول بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کریں گے۔

اقوام متحدہ نے تھین سین کے خط کو درست سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے ۔

برما کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد روہنگیا اقلیت کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے آئے غیر قانونی تارک وطن خیال کرتی ہے، لیکن دوسری جانب بنگلہ دیش بھی انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا ۔

امریکی صدر براک اوباما پیر کے روز برما کے اپنے دورے کے بعد اس جنوبی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن جائیں گے ۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مسٹر اوباما برما میں جاری جمہوری اصلاحات کی حوصلہ افزائی کے لیے صدر تھین سین ، حزب اختلاف کی راہنما آنگ سان سوچی اور دوسرے عہدے داروں سےملاقات کریں گے ۔

صدر اوباما کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کادورہ بھی کریں گے۔
XS
SM
MD
LG