رسائی کے لنکس

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی


کراچی اور سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے کیے گئے

متحدہ قومی موومنٹ نے 23 نومبر کا دن " فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی "کے دن کے طور پر منایا ۔

نماز جمعہ کے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں نے کراچی اور سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایک بڑا مظاہرہ نائن زیرو پر ہوا جس میں مظاہرین نے بینر اور بورڈز اٹھائے تھے جن پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، ٹنڈو الہ یار ، دادو ،سکھر،لاڑکانہ، نواب شاہ سے بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب کے شہر بھکر میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جبکہ ملتان، لودھراں، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، کانیوال ، رحیم یار خان اور مظفر آباد میں بھی پر امن احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
XS
SM
MD
LG