رسائی کے لنکس

چین پر عمارتی لکڑی کی غیر قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی کاالزام

  • واشنگٹن

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ غیر قانونی عمارتی لکڑی کا دنیا بھر میں سب سے بڑا خریدار چین ہے ۔

ماحولیات سے متعلق ایک تنظیم نے کہاہے کہ چین اپنی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو مزید بڑھاوا دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر عمارتی لکڑی کی غیر قانونی تجارت کو ہوا دے رہاہے۔

لندن میں قائم ایک تنظیم’ انوائرمنٹل انویسٹی گیشن ایجنسی‘ نے کہاہے کہ خام مال کے لیے چین کی مسلسل بڑھتی ہوئی بھوک اب دنیا بھر میں جنگلات کی بڑے پیمانے پر کٹائی کا بھی سبب بن رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ غیر قانونی عمارتی لکڑی کا دنیا بھر میں سب سے بڑا خریدار چین ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چین میں گذشتہ سال 18 کروڑ معکب فٹ درآمد کی جانے والی عمارتی لکڑی کا کم ازکم دسواں حصہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیا گیاتھا۔

تنظیم کا کہناہے کہ عمارتی لکڑی کے دوسرے بڑے عالمی خریداروں مثلاً امریکہ اور یورپی یونین نے اس کی غیر قانونی تجارت پر پابندیاں لگانے کے لیےاقدامات کیے ہیں۔ لیکن چین کے بارے میں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ عمارتی لکڑی کی غیرقانونی تجارت روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھارہا۔

رپورٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہونگ لی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بیجنگ جنگلات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
XS
SM
MD
LG