رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہاکی نئی سیکوئل فلم ’دبنگ ٹو‘ریلیز کے لئے تیار


سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا

’دبنگ ٹو‘ اگلے مہینے یعنی دسمبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ چونکہ یہ کرسمس کا موقع ہوگا لہذا فلم کے میگا ہٹ ہونے چانسز ہیں


سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پارس کی طرح ہیں ۔ جسے چھو لیں وہ چیز سونا بن جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح جو ہیروئن ، ان کے ساتھ فلم میں ہیروئن آجائے وہ شہرت کے آسمان پر پہنچ جاتی ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا فلم نگری میں قدم رکھنے والی سوناکشی سنہا کے ساتھ۔

سال2010ء میں سلمان کی مشہور فلم ’دبنگ‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہونے والی سوناکشی سنہا کی اداکاری نے فلم بینوں کو دیوانہ کردیا تھا۔ لوگوں کی اس ’دیوانگی‘سے سوناکشی کوراتوں رات ٹاپ کلاس ہیروئنوں شامل ہونے کا موقع ملا۔ اب آج یعنی صرف 2سال بعد سوناکشی کا حال یہ ہے کہ بالی وڈ کا ہر بڑا بینر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔

پچیس سالہ ہنستی مسکراتی ، شوخ وچنچل سوناکشی ’دبنگ ‘کے سیکوئل ’دبنگ 2‘کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں اور فلم کی کامیابی کے بارے میں بہت جذباتی بھی۔۔انڈو ایشیاء نیوز سروس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے : ’میں تو ’دبنگ 2‘کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔جب فلم کو اچھا رسپونس ملے تو ظاہر ہے بہت خوشی ہوتی ہے۔ میں نے ’دبنگ ‘سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا اور اب ’دبنگ 2‘ کاحصہ بننا بہت اچھا لگا۔

’دبنگ ٹو‘ اگلے مہینے یعنی دسمبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ چونکہ یہ کرسمس کا موقع ہوگا لہذا فلم کے میگا ہٹ ہونے چانسز ہیں۔ ویسے سوناکشی ان دنوں ایک اور سیکوئل میں کررہی ہے ۔ فلم کا نام ہے ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘ ۔

ملن لوتھراس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں سوناکشی کے علاوہ اکشے کمار ، عمران خان اور سونالی بیندرے۔اکشے اس فلم میں انڈر ورلڈ ڈان ’شعیب خان‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
XS
SM
MD
LG