رسائی کے لنکس

ڈنمارک: بحری جہازوں میں ٹکر ، سات افراد لاپتا


Bradley Johnson of the United States performs with his dough during the freestyle event, part of the Pizza World Championships, in Parma, northern Italy.
Bradley Johnson of the United States performs with his dough during the freestyle event, part of the Pizza World Championships, in Parma, northern Italy.

ڈنمارک کے شمالی ساحل سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر دو بحری جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک بحری جہاز ڈوب گیا۔

ڈنمارک کے شمالی سمندری علاقے میں جہاں دوبحری جہازوں کی ٹکر کے بعد عملے کے سات ارکان یخ پانیوں میں لاپتا ہوگئے تھے، امدادی کارکن تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ یخ سمندر میں لاپتا افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

بدھ کے روزحادثے کا شکار ہونے والے ایک مال بردار بحری جہاز ’بالٹک ایس‘ کے عملے کے 13 ارکان کو ایک امدادی ہلی کاپٹر کے ذریعےنکال لیا گیاتھا۔

طبی ماہرین نے کہاہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

بدھ ہی کے روز حادثے کے مقام سے چارافراد کی نعشیں بھی نکالی گئیں۔

ڈنمارک کی بندرگاہ روٹرڈیم سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مصروف ترین آبی گذرگاہ میں فن لینڈ کی طرف جانے والا بہاماس کا پرچم بردار بحری جہاز جس پرکاریں لدی ہوئی تھیں اور عملے کے 24 ارکان سوار تھے، بدھ کے روز ایک تیل بردار بحری جہاز’ کوروس جے ‘کے ساتھ ٹکرانے کے بعد ڈوب گیاتھا۔

یونان کا پرچم بردار جہاز ’ کوروس جے‘ ٹکر کے بعد ڈوبنے سے بچ گیا اور ساحلی محافظوں کا کہناہے کہ اس کے ڈوبنے کا فوری طورپر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تصادم کے وقت وہ بلجیم کی جانب سفر کررہاتھا۔

فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں جہازوں کے درمیان تصادم کی وجہ کیاتھی۔
XS
SM
MD
LG