رسائی کے لنکس

لبنان: مسلح جھڑپوں میں چار افراد ہلاک


لبنان کے فوجیوں کا متاثرہ علاقوں میں گشت(فائل)
لبنان کے فوجیوں کا متاثرہ علاقوں میں گشت(فائل)

مسلح جھڑپوں میں گزشتہ ہفتے کےآغاز سے اب تک کم از کم 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

لبنانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک شام کی خانہ جنگی سے منسلک فرقہ وارانہ مسلح جھڑپوں میں شمالی شہر تریپولی میں مزید چار افراد ہلاک ہو گیے ہیں ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی لڑائی میں تریپولی کے مضافاتی علاقے باب التبانہ میں شامی باغیوں کے سنی حمائتی اور قریب واقع ڈسٹرکٹ جبل محسن میں شام کے صدر بشار الاسد کے وفادار علوی ملوث تھے ۔

حریف مضافاتی علاقوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں گزشتہ ہفتے کےآغاز سے اب تک کم از کم 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تشدد ان رپورٹوں کے بعد شروع ہوا کہ شام کی حکومت کے فوجیوں نے لبنانی سنیوں کے اس گروپ کے افراد کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا جو باغیوں کا ساتھ دینے کے لیے شام میں داخل ہوئے تھے۔


ان ہلاکتوں سے تریپولی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید ہوا ملی ہے جو وہاں ایک عرصے سے جاری ہے۔

اس علاقے کی سنی اکثریت شام کے باغیوں کی حمایت کرتی ہے۔ جن کی اکثریت سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ جب کہ اس علاقے کے اقلیتی علوی باشندے صدر اسد کے حامی ہیں۔

لبنان کی حکومت حالیہ مہینوں میں کئی بار سیکیورٹی فورسز کے دستے تریپولی بھیج چکی ہے تاکہ وہ تشدد بھڑکنے سے روکا جاسکے۔

لبنان ان خدشات کا اظہار بھی کرچکاہے کہ شام کی خانہ جنگی اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG