رسائی کے لنکس

جاپان نے متنازع جزائر کی فضائی نگرانی بڑھا دی

مشرقی بحیرہ چین کے متنازع علاقے کی فضا میں جاپانی نگران طیارے کی پرواز(فائل)
مشرقی بحیرہ چین کے متنازع علاقے کی فضا میں جاپانی نگران طیارے کی پرواز(فائل)

جاپان کی ائیر فورس نے کوسٹ کارڈز کی جانب سے متنازع سمندری حدود کی فضاؤں میں ایک چینی طیارہ دیکھنے جانے کی اطلاع کے بعد وہاں اپنے اپنے آٹھ ایف پندرہ لڑاکا جیٹ طیارے تعینات کردیے ہیں۔

جاپان نے کہاہے کہ وہ خلاف معمول واقعات کے اعادے کو روکنے کے لیے اپنی فضائی نگرانی میں اضافہ کررہاہے۔

جمعرات کے روز ایک چینی طیارے نے مشرقی بحیرہ چین میں واقع متنازع جزائر کے قریب پرواز کی تھی جس پر جاپان نے چین سے باضابطہ طور پر احتجاج کیاتھا۔

جاپانی عہدے داروں کا کہناہے کہ ایسے میں جب کہ چین کی جانب سے مشرقی بحیرہ چین میں واقع چند چھوٹے اور غیر آباد جزائر پر اپنی ملکیت کے دعوؤں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، جاپان کی فوج کو نگرانی کی اپنی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں جاپان نے سرکاری طور پر ان جزائر کو نجی مالکان سے خرید کر اپنی ملکیت میں لینے کا اعلان کیاتھا۔

جاپان کی ائیر فورس نے کوسٹ کارڈز کی جانب سے متنازع سمندری حدود کی فضاؤں میں ایک چینی طیارہ دیکھنے جانے کی اطلاع کے بعد وہاں اپنے اپنے آٹھ ایف پندرہ لڑاکا جیٹ طیارے تعینات کردیے ہیں۔

جاپان کا زمین پر نصب ریڈار نظام انتہائی نیچی پرواز کرنے والے چینی طیارے کا کھوج لگانے میں ناکام رہاتھا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ہونگ لائی نے اس واقعہ پر اپنی حکومت کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ جاپان سے متعدد بار یہ کہاجاچکاہے کہ وہ ڈیاؤیو جزائز کے پانیوں اور فضائی حدود میں اپنی غیر قانونی سرگرمیاں ختم کردے اور وہاں سے اپنے طیارے نکال لے۔

جب کہ جاپان کے چیف کینٹ سیکرٹری اوسامو فیوجی مورا نے کہاہے کہ مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG