رسائی کے لنکس

عراق: صدر طالبانی پر اسٹروک کا حملہ، اسپتال داخل


عراقی صدر جلال طالبانی (فائل)
عراقی صدر جلال طالبانی (فائل)

عراق کو صدر کے حالیہ برسوں میں صحت کے کئی مسائل کا سامنا رہ چکاہے۔

عراق کے صدر جلال طالبانی کوسٹروک کے حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے،جہاں ان کی حالت تشویش ناک مگر مستحکم بتائی گئی ہے۔

مسٹر طالبانی کی عمر 79 سال ہے اور انہیں بغداد کے ایک اسپتال میں اپنی شریانوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے علاج کے لیے مسلسل نگرانی میں رکھا جارہاہے۔

مسٹر طالبانی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اچانک طبعیت خراب ہونے کے سبب صدر کو پیر کے روز دیر گئے اسپتال لے جایا گیا۔

بیان میں ان کی صحت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

عراق کو صدر کے حالیہ برسوں میں صحت کے کئی مسائل کا سامنا رہ چکاہے۔ 2008 میں ان کی امریکہ میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔اسی طرح 2007 میں اپنے وزن کی زیادتی کے علاج کے لیے بھی امریکہ کے ایک کلینک میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور اسی سال دوہفتوں سے زیادہ مدت تک اردن کے ایک اسپتال میں ان کےجسم میں پانی کی کمی اور تھکاوٹ کا علاج ہوتا رہاہے۔

عراق کے دستور میں صدر کا کردار زیادہ تر نمائشی ہے، لیکن مسٹر طالبانی جو نسلی اعتبار سے کرد ہیں ، ملک کے مختلف فرقوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG