رسائی کے لنکس

پاکستان کی وارم اپ میچ میں اڑیسہ الیون کو شکست


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 76 رنز، نین عابدی 73 اور جویریہ خان 33 رنز بنا کر قابل ذکر کھلاڑی رہیں۔

بھارت کے شہر کٹک میں کھیلے جانے والے آئی سی سی خواتین کے عالمی کپ کے ایک وارم اپ میچ میں پاکستان نے اڑیسہ الیون کو 95 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 240 بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 76 رنز، نین عابدی 73 اور جویریہ خان 33 رنز بنا کر قابل ذکر کھلاڑی رہیں۔

اڑیسہ الیون نے جب اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 84 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔
پاکستانی خواتین باؤلرز کا کوئی بھی جم کر مقابلہ نہیں کر سکا اور مخالف ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 145 رنز بنا سکی۔

اڑیسہ الیون کی طرف سے بیہیرہ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہیں۔

پاکستانی باؤلرز میں اسماویہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
XS
SM
MD
LG