رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا


ہفتے کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

جنوبی افریقہ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو ہراکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ہے۔

ہفتے کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کے کپتان سمیع اسلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بالروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پاکستان کو 23 رنز پر اپنی پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 45 ویں اوور تک پوری ٹیم صرف 131 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

عماد بٹ 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

ایک سو بتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 10 اور دوسری 39 رنز پر گری۔ لیکن اوپنر مرکرام کے 66 رنز ناٹ آوٴٹ اننگز کے طفیل جنوبی افریقی ٹیم 43 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
XS
SM
MD
LG