رسائی کے لنکس

جان الیگزینڈر پیر کو بیجنگ پہنچے جہاں اُنھیں آسڑیلین ہائی کمیشن کے عہدیدار اپنے ساتھ لے گئے۔

شمالی کوریا نے آسٹریلوی شہری کو رہا کرنے کے بعد ملک سے منتقل کر دیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق آسٹریلوی ’مشنری‘ کی جانب سے ’مجرمانہ اقدام‘ کی کھلے عام معافی کے بعد اُن کی رہائی عمل میں آئی۔

جان الیگزینڈر پیر کو بیجنگ پہنچے جہاں اُنھیں آسڑیلین ہائی کمیشن کے عہدیدار اپنے ساتھ لے گئے۔

مسٹر جان کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ پیانگ یانگ میں بدھ مت کے ماننے والوں کی ایک عبادت گاہ میں بائبل کے اقتباسات تقسیم کیے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے 75 سالہ آسٹریلوی شہری کی طرف سے ’اقرار جرم‘ شائع کیا جس میں اُنھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی تھی۔
XS
SM
MD
LG