رسائی کے لنکس

راکٹ حملوں کے بعد، اسرائیل کی غزہ پر فضائی کارروائی


اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر 12 فضائی حملے کیے، جو، اسرائیل کے بقول، اُسی مقام پر کیے گئے جہاں سےدہشت گرد کارروائی ہوئی تھی۔ فلسطینی طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دو افراد زخمی ہوئے

اتوار کے دِن اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملے کیے، جس سے کچھ ہی گھنٹے قبل فلسطینی علاقے سے داغے گئے راکٹوں کا ہدف بننے والی ایک اسرائیلی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر 12 فضائی حملے کیے، جو، اسرائیل کے بقول، اُسی مقام پر کیے گئے جہاں سےدہشت گرد کارروائی ہوئی تھی۔

فلسطینی طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دو افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی شدت پسندوں نے جمعے اور ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل پر راکٹ پھینکے۔ اُن میں سے ایک راکٹ صدرہ کے قصبے پر جا گرا، جس کے باعث اُسے آگ لگ گئی۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ جون کے آغاز سے اب تک، غزہ کی پٹی سے شدت پسندوں نے اسرائیل پر 60سے زائد راکٹ داغے۔

تناؤ میں اُس وقت اضافہ آیا جب 12 جون کو مغربی کنارے میں تین اسرائیلی بچے لاپتا ہوئے۔ اسرائیل اِن بچوں کے اغوا کا الزام حماس پر لگاتا ہے۔


لاپتا ہونے والے بچوں کی تلاش کے دوران اسرائیل نے حماس کے سینکڑوں ارکان گرفتار کیے ہیں۔ حماس لاپتا ہونے والےبچوں کے معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG