رسائی کے لنکس

فرانس: اسکول ٹیچر کا داعش کے حملے کا دعویٰ جھوٹا نکلا


A man rides a horse through flames during the annual "Luminarias" celebration on the eve of Saint Anthony's day - Spain's patron saint of animals - in the village of San Bartolome de Pinares, northwest of Madrid.
A man rides a horse through flames during the annual "Luminarias" celebration on the eve of Saint Anthony's day - Spain's patron saint of animals - in the village of San Bartolome de Pinares, northwest of Madrid.

اسکول ٹیچر نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ کلاس کی تیاری کررہا تھا تو ایک شخص ہاتھوں میں بکس کٹر تھامے اس کے کمرے میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا۔

فرانس میں ایک نرسری اسکول ٹیچر نے عدالت کے سامنے کہانی گڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے تحت اس نے دعوی کیا تھا کہ اسے کمرہ جماعت میں داعش کے ایک حامی نے چاقو کا وار کرکے زخمی کردیا تھا۔

پیرس کے شمال میں واقع ابر ویلیز کے ایک اسکول کا 45 سالہ استاد گزشتہ ہفتے کمر اور گلے پر چاقو سے آنے والے معمولی زخموں کے باعث اسپتال میں داخل ہوا تھا۔

ابتداً اسکول ٹیچر نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ کلاس کی تیاری کررہا تھا تو ایک شخص ہاتھوں میں بکس کٹر تھامے اس کے کمرے میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا۔

ٹیچر نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ اس شخص نے چیختے ہوئے کہا تھا کہ یہ داعش کی جانب سے وارننگ ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیچر سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس نے جھوٹ کیوں بولا جبکہ اس کے زخم بھی جان لیوا نہیں تھے۔

فرانس میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ہنگامی صورتِ حال کے باعث مذکورہ مقدمے کو فوری طور پر انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا جہاں استاد نے اپنے اوپر حملے کی جھوٹی کہانی گڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

XS
SM
MD
LG