رسائی کے لنکس

مین ہیٹن بم دھماکے کے شبہے میں احمد خان راحمی گرفتار


ہفتے کی رات نیو یارک سٹی میں ہونے والے بم حملے میں، جس میں 29 افراد زخمی ہوئے، شبہے میں پکڑا گیا ملزم اس وقت اسپتال میں داخل ہے، جنھیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کے زخم آئے۔

استغاثہ نے 28 برس کے احمد خان راحمی پر پانچ الزامات عائد کیے ہیں، جن میں قتل عمد بھی شامل ہے؛ جب فائرنگ کے دوران دو پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔

نیویارک پولیس کے مطابق مین ہیٹن بم دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص احمد خان راحمی کو زخمی حالت میں نیو جرسی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیویارک پولیس نے مین ہٹن میں ہفتے کو ہونے والے بم دھماکے میں ملوث مشتبہ ملزم کی تصویر جاری کی تھی اور شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ اس مسلح شخص سے محتاط رہیں۔

نیویارک پولیس کی ویب سائٹ این وائے پی ڈی کرائم سٹاپر ڈاٹ کام پر جاری ہونے الی تصویر میں مشتبہ شخص کا نام احمد خان راحمی بتایا گیا تھا، جس کی عمر اٹھائیس برس ، قد پانچ فٹ چھ انچ جبکہ بال سنہرے ہیں۔ مشتبہ ملزم نیویارک پولیس اور ایف بی ائی کو سترہ ستمبر کو مین ہٹن کے علاقے چلیسی میں اسٹریٹ تیس پر شام ساڑھے آٹھ بجے اس کی موجودگی کی بابت پوچھ گچھ کے لئے مطلوب تھا ، مشتبہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ افغان نژاد امریکی شہری ہے اور اس کا آخری معلوم پتہ الزبتھ نیوجرسی کا بتایا گیا تھا ۔

ملزم کی نشاندہی کے لئے نیویارک کے شہریوں کو ان کے ٹیلی فون پر الرٹ بھی جاری کیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مشتبہ مسلح شخص شہر میں گھوم رہا ہے ، جس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اور یہ کہ اس کی مزید تفصیلات میڈیا پر دیکھی جائے۔

XS
SM
MD
LG