رسائی کے لنکس

میزبان ٹیم نے 286 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر نا مکمل اننگز شروع کی تو گزشتہ روز کی ناٹ آؤٹ جوڑی روسٹن چیس اور جیسن ہولڈر اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نے 286 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی تو گزشتہ روز کی ناٹ آؤٹ جوڑی روسٹن چیس اور جیسن ہولڈر اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

ہولڈر کو 58 رنز پر محمد عباس نے پہلے ہی اوور جبکہ چیس کو 131 رنز پر محمد عامر نے دوسرے اوور میں پویلین کی راہ دکھائی۔

دیوندرا بشو 14 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، الزری جوزف کو یاسر شاہ نے 8 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

یہ دونوں وکٹیں بھی لگاتار دو اوورز میں گریں۔

میزبان ٹیم کی آخری چار وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 26 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ یوں پوری ٹیم 312 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے 4، محمد عامر نے 3، یاسر شاہ نے 2جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG