رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ: بھگدڑ سے 60 افراد ہلاک


واقعہ دارالحکومت عابد جان کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

آئیوری کوسٹ میں منگل کی صبح پیش آنے والے بھگدڑ کے ایک واقعے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ دارالحکومت عابد جان کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

امدادی اہلکاروں کے مطابق واقعے میں کم از کم 200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال بھگدڑ کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
XS
SM
MD
LG