رسائی کے لنکس

ایکواڈور کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 22 افراد ہلاک

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا (فائل فوٹو)
ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا (فائل فوٹو)

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ "اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک ساںحہ ہے"۔

لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ طیارہ منگل کو دارالحکومت کیوٹو سے شمال مشرقی میں واقع ایمیزون کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ "اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک ساںحہ ہے"۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والو ں میں طیارے کے عملے کے تین افراد بھی شامل ہیں۔

ایکواڈور کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ایک مال بردار طیارہ تھا۔ جس پر 19 چھاتا بردار فوجی سوار تھے اور جس وقت طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت وہ تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہے تھے۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG