رسائی کے لنکس

مسجد الاقصیٰ کے قریب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ مظاہرین ممکنہ طور پر یہودی افراد کی اس علاقے میں آمد کو روکنا چاہتے تھے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اس نے یروشلیم میں مسجد الاقصیٰ کے اردگرد کے علاقے میں صورت حال پر قابو پا لیا ہے۔

پولیس کے ترجمان مائیک روزنفیلڈ کا کہنا ہے کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے قریب پولیس مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ مظاہرین ممکنہ طور پر یہودی افراد کی اس علاقے میں آمد کو روکنا چاہتے تھے۔

یہ جھڑپیں نئے یہودی سال کے شروع ہونے کے چند گھنٹے پہلی ہوئی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر موجود مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کیا۔

اس واقعے میں کسی کو گرفتار کرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ روزنفیلڈ کا کہنا ہے کہ پولیس مظاہرین کے عمارت سے باہر آنے کی صورت میں انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

یروشلم کا یہ علاقہ یہودیوں اور مسلمانوں کے لئے یکساں طور پر باعث تعظیم ہے۔

XS
SM
MD
LG