رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب نے دو افراد کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دے دی


الشباب گروپ کے مسلح ارکان۔ فائل فوٹو

صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے جمعرات کے روز ایک مجمع میں دو افراد کے دائیں ہاتھ کاٹ دیے۔

القاعدہ سے منسلک اس گروپ نے کہا ہے کہ انہیں ایک دکان سے تقریباً 500 ڈالر مالیت کا سامان چوری کرنے پر شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت سزا دی گئی۔

دونوں افراد نے صومالیہ کے جنوبی علاقے باکول کے قصبے تیے گلو میں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

باکول کے گورنر معلم گیدو نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ عدالت نے انہیں رقم لوٹانے کا حکم دیا تھا۔

الشباب گروپ صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں اپنی منشاء کی اسلامی شریعت کے نافذ کے لیے لڑ رہا ہے۔

جن علاقوں پر اس کا قبضہ ہے وہاں وہ چوری سے لے کر جاسوسي تک پر مبنی الزامات کی مختصر عدالتی سماعت کے بعد لوگوں کو قتل، کوڑے مارنے، اور جسم کا کوئی حصہ کاٹ کر الگ کرنے کی سزائیں دے رہا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG