رسائی کے لنکس

انتہائی فربہ شخص کا معمول کی زندگی گزارنے کا عزم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرینسٹن شہر میں رہنے والے اسٹیون اسانتی کا وزن تقریباً 800 پاؤنڈ ہے اور وہ اپنے آپ کو دیوہیکل کہتے ہیں اور وہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جنہں زیادہ وزن کے مسائل سامنا ہے۔

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی فربہ شخص کو زیادہ وزن کے چیلنج کا سامنا تو ضرور ہے لیکن اس کے باوجود وہ معمول کی زندگی گزارنے کی تگ و دو میں بھر پور طریقے سے شامل ہونے کا عزم رکھتا ہے۔

کرینسٹن شہر میں رہنے والے اسٹیون اسانتی کا وزن تقریباً 800 پاؤنڈ ہے اور وہ اپنے آپ کو دیوہیکل کہتے ہیں اور وہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جنہں زیادہ وزن کے مسائل کا سامنا ہے۔

33 سالہ اسانتی نے کہا کہ انہیں پیزا انتہائی مرغوب ہے۔ علاج کے لیے رہوڈ آئی لینڈ اسپتال میں داخل اسانتی کو اس وقت وہاں سے فارغ کر دیا گیا جب اس نے اپنے لیے پیزا کا آرڈر دیا تھا۔

اس کے بعد امریکہ کے ایک ٹی وی چینل 'ٹی ایل سی' کے پروگرام "مائی 600 پاؤنڈ لائف" کی پروڈکشن کمپنی'میگلومیڈیا' نے ان سے رابطہ کیا جس کے ایک عہدیدار نے امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا کہ وہ ان کے بارے میں ایک پروگرام بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ وہ اسی شو کے لیے ہو۔

اسانتی کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے اور وہ اپنے معدے کی بائی پاس سرجری کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے انھیں اپنے وزن کو 550 پاؤنڈ تک کم کرنا ہو گا جس کے بعد وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اسے مزید 180 پاؤنڈ تک کم کر لیں گے۔

اسانتی کا وزن اس وقت سے بڑھ رہا ہے جب وہ ہائی اسکول میں پڑھتے تھے۔ انہوں نے (وزن کم کرنے کے لیے) کئی طر ح کی غذائیں استعمال کی ہیں۔

اب وہ رہوڈ آئی لینڈ کے کینٹ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تقریباً 2000 کیلوریز کی خواراک کھاتے ہیں اور اپنی ٹانگ کی انفیکشن کے لیے وہ اینٹی بائیٹک استعمال کر رہے ہیں۔

اسانتی جب رہوڈ اسپتال میں تھے تو ان کا وزن 778 پاؤنڈ تھا اور ان کا خیال ہے کہ جب سے وہ کینٹ اسپتال آئے ہیں تو ان کا وزن کچھ پاؤنڈ مزید کم ہو گیا ہو گا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے وزن کو کم کر کے دنیا کو حیران کرنا چاہتے ہیں

XS
SM
MD
LG