رسائی کے لنکس

ایک پاکستانی کا امریکی خواب


ایک پاکستانی کا امریکی خواب
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:01 0:00

Edible Arrangement کیا ہے اور اس کی کامیابی کے پیچھے کیا راز ہے؟ اس کو جاننے کی کوشش کی ثاقب الاسلام نے جب وہ طارق فرید سے ملنے ریاست کنیکٹی کٹ گئے۔

کہا جاتا ہے کہ ایک کامیاب کاروبار ایک کامیاب آئیڈیے سے شروع ہوتا ہے اور ایک کامیاب آئیڈیا امریکہ میں آپ کو ملک کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں سے ایک بنا سکتا ہے۔

Edible Arrangements، یعنی پھلوں کے گلدستے - ایسے گلدستے یا تحفے جنھیں تحفہ پانے والا مزے لے کر کھا بھی سکتا ہے - ایک ایسا ہی آئیڈیا بلکہ ایک ایسا ہی خواب تھا جس کو ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے دیکھا تھا۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ خواب پوری دنیا میں Edible Arrangement کے 1200 سے زائد فرینچائزڈ اسٹورز کی صورت پھیل گیا اورآج اس کمپنی کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

Edible Arrangement کیا ہے اور اس کی کامیابی کے پیچھے کیا راز ہے؟ اس کو جاننے کی کوشش کی ثاقب الاسلام نے جب وہ طارق فرید سے ملنے ریاست کنیکٹی کٹ گئے۔

Edible Arrangement کے بانی اور سی ای او طارق فرید نے اپنا سفر ساہیوال کے گاوں چک نمبر 6-86-آر سے شروع کیا اور پھر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ میں ایسٹ ہیون نامی شہر ہجرت کر کے آگئے۔ طارق نے زمانہ طالب علمی میں مکڈونلڈ میں برگر بھی بیچے اور لوگوں کے گھروں میں پھول بھی ڈیلیور کیے۔ اور پھر ایک چھوٹي سی پھولوں کی دکان سے انھوں نے چار دکانیں بنائیں اور آج ان کا شمار امریکہ کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

لیکن طارق اپنی اس کامیابی کے باوجود اپنے گاؤں اور اپنے ملک کو نہیں بھولے۔ وہ کہتے ہیں کہ کامیابی صرف پیسہ کمانا نہیں، بلکہ کامیابی یہ ہے کہ آپ اپنے ملک اور کمیونٹی کو لوٹائیں بھی۔ اور اپنے اسی أصول کی پاسداری کرتے ہوئے انھوں نے 'طارق فرید فاؤنڈیشن' قائم کی جس کے تحت کئی خیراتی ادارے نہ صرف ریاست کنیکٹی کٹ کے کئی شہروں بلکہ ترکی، کینیا، شام اور پاکستان میں بھی کام کر رہے ہیں۔

پاکستان میں طارق کی والدہ کے نام پر قائم 'سلمیٰ خاتون ہسپتال' سالانہ 35 ہزار مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

طارق سے مزید گفتگو اوپر موجود ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کیجئے۔

XS
SM
MD
LG