رسائی کے لنکس

برازیل: صدر کی اپیل کے باوجود مظاہرے جاری


بیلو ہوریزہنٹ کے شہر میں جہاں ’کانفیڈریشنز کپ فٹبال‘ کے سلسلے میں جاپان اور میکسیکو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

برازیلی صدر ڈلما روزیف کی جانب سے پر امن رہنے کی اپیل کے باوجود برازیل میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھی مظاہرین برازیل کی گلیوں میں آگئے اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔

بیلو ہوریزہنٹ کے شہر میں جہاں ’کانفیڈریشنز کپ فٹبال‘ کے سلسلے میں جاپان اور میکسیکو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

برازیل میں ان مظاہروں کا آغاز بسوں اور سب وے کے کرائے بڑھائے جانے پر شروع کیا گیا تھا جو رفتہ رفتہ بڑھتا چلا گیا۔ مظاہرین اب حکومت کو اگلے برس فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کی میزبانی پر بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG