رسائی کے لنکس

ایران پر پابندیاں عائد کرنے سے پہلے مزید وقت درکار ہے: امریکی عہدیدار


فائل فوٹو

فائل فوٹو

قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے ہوائی میں جہاں صدر براک اوباما چھٹیاں گزار رہے ہیں، نامہ نگاروں کو بتایا کہ،" ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ ہم اضافی اقدامات اٹھائیں"۔

اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ ایران کے بلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں عائد کرنے سے متعلق کوئی پیش رفت کرے اسے مزید وقت درکار ہوگا۔

قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے ہوائی میں جہاں صدر براک اوباما چھٹیاں گزار رہے ہیں، نامہ نگاروں کو بتایا کہ،" ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ ہم اضافی اقدامات اٹھائیں"۔

رہوڈز نے کہا کہ اضافی اقدامات جن کے بارے میں امریکہ غور کر رہا ہے اس کی بنیاد ایران کی طرف سے کسی منفی ردعمل کی وجہ نہیں ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو اپنے وزیر دفاع کو نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی کے برخلاف ایران کے میزائل پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت کی تھی۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کے بعد ایران دو بار بلسٹک میزائلوں کے تجربے کر چکا ہے۔ ایک تجربہ اکتوبر میں جبکہ دوسرا نومبر میں کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے تجربے کو سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا جو ایران کو میزائل پروگرام کو ترقی دینے سے روکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG