رسائی کے لنکس

اقتصادی بحران کینسر سے لاکھوں اموات کی وجہ ہو سکتا ہے: رپورٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس رپورٹ کے مصنفین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بے روزگار ی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ اور اس کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولتوں کے مصارف میں کمی کی وجہ سے سرطان کے سبب ہونی والے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک نئے مطالعاتی جائزے کے مطابق 2008 کے معاشی بحران کی وجہ سے سرطان کے مرض کے باعث تقریباً پانچ لاکھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہوں گے۔

طبی رسالے لینسٹ میں شائع ہونے والی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزگار ختم ہونے اور صحت کی سہولتوں میں کمی کی وجہ سے آسانی سے تشخیص ہونے والے مردوں میں پروسٹیٹ کے سرطان، خواتین میں چھاتی کے سرطان اور مرد و خواتین کے لیے آنت کے سرطان کا علاج کروانا مشکل ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مصنفین اپنی مطالعاتی رپورٹ میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بے روزگار ی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ اور اس کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولتوں کے مصارف میں کمی کی وجہ سے سرطان کے سبب ہونی والے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے ایک اہم مصنف ماہبن ماروتھپا کا کہنا ہے کہ اس مطالعاتی جائزہ رپورٹ میں سامنے آنے والا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ سب کے لیے صحت کی سہولتوں میں کمی کی وجہ سے لوگوں کی موت واقع ہو رہی ہے۔

"اگر صحت کے نظام کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تو اس صورت حال میں اقتصادی ماحول اور بے روزگاری کے باوجود یہ ضروری ہے کہ مریضوں کے لیے صحت کی مناسب سہولتیں میسر ہوں"۔

رپورٹ کے آخر میں یہ کہا گیا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے سرطان سے ہونے والی اموات میں اس وقت کمی واقع ہو جاتی ہے جب سب کی صحت کی سہولتوں تک رسائی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG