رسائی کے لنکس

عراق میں خودکش بم دھماکے، 20 افراد مارے گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سب سے مہلک بم حملہ بغداد میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے ںواح میں پیر کو تین خودکش بم دھماکوں میں 20 سے زائد افراد مارے گئے۔

عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سب سے مہلک بم حملہ بغداد میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ایک تجارتی علاقے میں بارود سے بھری ہوئی گاڑی فوجی چوکی سے ٹکرائی۔ اس حملے میں 11 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

جب کہ دوسرے بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں بھی خودکش بمبار نے بارودی سے بھری گاڑی سے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا۔ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ بغداد کے شمال میں واقع ہےاور یہاں کی آبادی کی اکثریت سنی مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔

پیر کو ہونے والا تیسرا دھماکہ بغداد کے نواحی علاقے صدر سٹی میں ہوا، موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور کے اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

ان تینوں خودکش بم حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG