رسائی کے لنکس

عالیہ بھٹ کا پاکستانی سنگر نازیہ حسن کا رول ادا کرنے سے انکار


چونکہ نازیہ ایک سنگر تھیں اور وہ خود ایک ایکٹریس ہیں اس لئے انہیں یہ رول کرنے میں کوئی عار نہیں۔ آخر عامر خان، سشانت سنگھ راجپوت، کنگنا راناوت اور ’بی ٹاوٴن‘کے دوسرے فنکار بھی تو کسی نہ کسی ’بائیو پک‘ میں کام کر ہی چکے ہیں۔ پھر وہ کون سا انوکھا کام کریں گی۔

بالی ووڈ ایکٹریس عالیہ بھٹ ان دنوں سال بھر کے دوران اپنی سب سے بڑی ریلیز ’شاندار‘ کے سلسلے میں بہت جذباتی ہیں اور ساتھ ساتھ پھولے نہیں سما رہیں۔

شاید انہی جذبات کے زیر اثر انہوں نے پچھلے دنوں یہ بیان دے دیا تھا کہ وہ ماضی کی مشہور پاکستانی سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بنے والی فلم میں لیڈنگ رول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ لیڈنگ رول، یعنی نازیہ حسن کا کردار۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ نازیہ ایک سنگر تھیں اور وہ خود ایک ایکٹریس ہیں اس لئے انہیں یہ رول کرنے میں کوئی عار نہیں۔ آخر عامر خان، سشانت سنگھ راجپوت، کنگنا راناوت اور ’بی ٹاوٴن‘کے دوسرے فنکار بھی تو کسی نہ کسی ’بائیو پک‘میں کام کرہی چکے ہیں۔ پھر وہ کون سا انوکھا کام کریں گی۔‘

انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف‘ کے مطابق، یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی تھی۔ اس بیان کا سامنے آنا تھا کہ افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور اس حد تک گرم ہوا کہ عالیہ بٹ کو اپنا یہ بیان واپس لینا پڑا۔ اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’شاندار‘ کے علاوہ دو اور فلمیں آنے والی ہیں ان میں سے ایک کے ہیرو شاہ رخ خان اور دوسری کے رنبیر کپور ہیں۔

XS
SM
MD
LG