رسائی کے لنکس

عامر خان دھوم تھری میں ولن کا کردار ادا کریں گے


عامر خان دھوم تھری میں ولن کا کردار ادا کریں گے
عامر خان دھوم تھری میں ولن کا کردار ادا کریں گے

عامر خان اب آ پ کو دکھائی دیں گے ایک نئے روپ میں۔۔۔ جی ہاں!! یہ نیا روپ ہوگا ایک ولن کا روپ جو وہ اپنی آنے والی فلم ’دھوم تھری‘ میں ادا کریں گے ۔ دھوم کے پہلے سیکول میں جان ابراہم جبکہ دوسرے سیکول میں رہتک روشن نے ولن کا رول ادا کیا تھا، اب اس کے تیسرے سیکول میں عامر خان ولن کا کردار اداکریں گے۔

دھوم تھری یش چوپڑا اور ادتیہ چوپڑا کی فلم ہے جس کے بارے میں عامرخان کا کہنا ہے کہ دھوم کی دھنوں پر وہ تھرک اٹھتے تھے۔ انہیں فلم میں کام کرنے کے تصور سے ہی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔

یش چوپڑا کی عامر کے ساتھ 'دھوم تھری' دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل عامر خان نے فلم 'فنا' میں یش کے ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کا کردار دہشت گرد کا تھا۔

دھوم تھری کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا ہی ہوں گے جبکہ فلم کی کہانی وجے کرشن اچاریہ نے لکھی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہوجائے گی جبکہ فلم دسمبر 2012 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

XS
SM
MD
LG