رسائی کے لنکس

’آپ کا ساحر‘ ۔۔یہ شو ہے ’ذرا ہٹ کے‘


’’یہ شو ہے ذرا ہٹ کے‘، اسی لئے عام ڈگر سے ’ذرا ہٹ کر‘ ہوگا۔ شو میں نت نئے ٹوئسٹس بھی ڈالے گئے ہیں جبکہ شو کو انڈور اور آؤٹ ڈور لوکیشنز پر شوٹ کیاجائے گا‘‘

’مارننگ شوز‘ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز کی ایک دلکشی رہے ہیں۔ ہر چینل انہیں نت نئے اور خوب سے خوب تر کرکے پیش کرنے پر شروع ہی سے زور دیتا آیا ہے۔

‘ٹی وی ون‘ بھی آئندہ پیر سے ایک نیا مارننگ شو ’آپ کا ساحر‘ شروع کرنے والا ہے جو ہفتے میں پانچ دن نشر ہوگا۔

جمعرات کی شام وائس آف امریکہ سے ’آپ کا ساحر‘ سے متعلق تفصیلات میں ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ ’آپ کا ساحر‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں نئے اور روایت سے ہٹ کر مختلف موضوعات اور مسائل پر بات کی جاسکے گی۔ شو میں کچھ ایسے مشورے اور حل پیش کئے جائیں گے جو بالکل منفرد ہوں گے اور ہمارا خیال ہے کہ ابھی تک ان موضوعات پر کسی نے بات نہیں کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ساحر کا کہنا تھا کہ ’’یہ شو ہے ذرا ہٹ کے‘‘ اسی لئے عام ڈگر سے ’ذرا ہٹ کر‘ ہوگا۔ شو میں نت نئے ٹوئسٹس بھی ڈالے گئے ہیں جبکہ شو کو انڈور اور آؤٹ ڈور لوکیشنز پر شوٹ کیاجائے گا۔‘‘

ساحر لودھی گزشتہ رمضان میں’ ٹی وی ون‘ اور ’نیوز ون‘ سے بیک وقت ’عشق رمضان‘ کے نام سے خصوصی نشریات کرچکے ہیں جسے عوام میں خاصی پذیرائی ملی تھی اور ریٹنگ کے لحاظ سے بھی رمضان شو کافی آگے رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG