رسائی کے لنکس

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ


احمد شہزاد (فائل فوٹو)
احمد شہزاد (فائل فوٹو)

احمد شہزاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کیرئر کی تیسری سینچری 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ایک اچھی شراکت داری فراہم کی۔ 178 کے اسکور پر پاکستان کو محمد حفیظ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اینڈرسن نے اپنی ہی گیند پر ان کو کیچ آؤٹ کیا۔ انھوں نے شاندار اننگز کھیلی اور دس چوکوں کی مدد سے 96 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کا نیوزلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں یہ سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے پہلے 1990ء میں رمیض راجہ اور شعیب محمد کی شراکت میں 172 رنز اسکور ہوئے تھے۔

احمد شہزاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کیرئر کی تیسری سینچری 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ وہ 126 رنز جب کہ اظہر علی 46 کے اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اُسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کرکٹ سیریز کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG