رسائی کے لنکس

برطانوی عدالت نے ابو حمزہ کی ملک بدری روک دی


 ابو حمزہ
ابو حمزہ

حمزہ شمالی لندن کی ایک مسجد کے سابق امام ہیں، جنھیں اسلام پر ایمان نہ لانے والے افراد کے خلاف جہاد کی غرض سے نوجوان مسلمانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں 2006ء میں برطانیہ میں قید کیا گیا تھا

سخت گیر مذہبی شخص ابو حمزہ کی طرف سے اپیل دائر کیے جانے کے بعد، ایک برطانوی عدالت نے دہشت گردی کے ایک مبینہ ملزم کی امریکہ ملک بدری کے احکامات روک دیے ہیں۔

عدالت نے یہ حکم نامہ بدھ کے روز جاری کیا، تاہم اُس کی طرف سے اپیل پر سماعت کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

حمزہ شمالی لندن کی ایک مسجد کے سابق امام ہیں، جنھیں اسلام پر ایمان نہ لانے والے افراد کے خلاف جہاد کی غرض سے نوجوان مسلمانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں 2006ء میں برطانیہ میں قید کیا گیا تھا۔

امریکہ نے اُن پر یہ الزام لگایا تھا کہ اُنھوں نے اوریگان کی شمال مغربی امریکی ریاست میں ایک دہشت گرد کیمپ قا ئم کر نےکے ساتھ القاعدہ کی اعانت کرنے اور یمن میں اغوا میں ملوث ہیں۔

عدالت نے یہ حکم دو روز قبل انسانی حقوق کے بارے میں یورپی عدالت کے بارے میں فیصلے کے بعد دیا ہے جس میں کورٹ نے حمزہ اور چار دیگر مشتبہ افراد کو ملک بدر کرنے کا کہا تھا۔

مصری نژاد حمزہ نے کہا کہ اُنھیں اِس بات کا ڈر ہے کہ امریکی قید میں اُن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جائے گا۔ دوسرے مشتبہ شخص خالد الفواز نے بھی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
XS
SM
MD
LG