رسائی کے لنکس

گوجرانوالہ: خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، حالت تشویشناک


فائل
فائل

گجرانوالہ میں چند نامعلوم افراد خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ خاتون کو سخت تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منقل کر دیا گیا

پاکستان کے صوبہٴپنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چند نامعلوم افراد خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

خاتون کو سخت تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منقل کر دیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، تیزاب گردی کی شکار خاتون کا چہرہ تیزاب سے بری طرح جھلس گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پاکستان میں خواتین پر تیزاب سے تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان میں خواتین کی سالانہ صورتحال پر مرتب کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ سال 2013 ءمیں تیزاب گردی کے 24 واقعات پیش آئے، جن میں کئی خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تیزاب سے خواتین کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات کے پیش نظر تیزاب گردی کے خلاف قانون اور تیزاب پھینکنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی میں جرمانہ اور سزائیں بھی مختص ہیں، مگر اس کے باوجود، ملک کے مختلف حصوں سے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG