رسائی کے لنکس

اداکارہ ریما کے ہاں بیٹے کی ولادت

  • کراچی

میڈیا ذرائع کے مطابق، اداکارہ ریما نے امریکہ کے ایک اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے جسکے بعد ریما اور ان کے شوہر، طارق شہاب نے مسرت کا اظہار کیا ہے

لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ، ریما خان کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، اداکارہ ریما نے امریکہ کے ایک اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، جس کے بعد ریما اور ان کے شوہر طارق شہاب نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ان دنوں، والدین، کافی خوش ہیں اور بیٹے کی ولادت پر مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔

90 کی دہائی میں فلموں سے شہرت پانےوالی پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ، ریما ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ رشتہٴازدواج میں بندھنے کے بعد، گذشتہ چند برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

سال 2014ء میں 'امریکی ایبروڈ میڈیا' کی جانب سے ریما کی زندگی پر مبنی پروگرام، ’ریما کا امریکا‘ پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

سال 2006ء میں، ریما نے بطور ڈائریکٹر، لالی ووڈ کی ایک فلم پر ’لکس اسٹائل ایوارڈ‘ سمیت بہترین اداکارہ کے بھی کئی ایک ایوارڈز وصول کیے تھے۔

اداکاری سمیت، ریما پاکستان میں مختلف برانڈز کی اعزازی ’ایمبیسڈر‘ بھی رہ چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG