رسائی کے لنکس

افغان ایئر فورس کی تریبت


امریکی فوجی افغان فضائیہ کے پائلٹوں، مکینکوں اور طبی عملے کو ترییت دینے کے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں
امریکی فوجی افغان فضائیہ کے پائلٹوں، مکینکوں اور طبی عملے کو ترییت دینے کے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں

گذشتہ کچھ عرصے سے امریکی فوج جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان پائلٹوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان فوج کو ملک کا دفا ع سنبھالنے سے قبل خود اپنی فضائی صلاحیتوں کی ضرورت ہو گی، دوسرا یہ کہ افغانستان کا انفرا اسٹرکچر اس انداز کا ہے کہ وہاں فضائی صلاحیت کی زیادہ ضرورت ہے۔ کیونکہ ملک میں سڑکوں کا کوئی بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔

امریکی فوج ایک افغان ائیر فورس بنانے ، پائلٹوں، فضائی طبی عملے اور مکینکوں کی تربیت میں مدد دے رہی ہے ۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ افغان ائیر فورس کو اس قابل بنایا جاسکے کہ وہ زمینی فوجیوں کی مدد کر سکے اور اور امریکی اور اتحادی فورسز اگلے محاذ سے ایک قدم پیچھے آسکیں ۔

یونائیٹڈ ائیر فورس کے میجر میکا ویسٹ ان تین امریکیوں میں شامل ہیں جو جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان پائلٹوں کی تربیت میں مدد دے رہے ہیں ۔ یہ ہوا باز اس گروپ کا حصہ ہیں جو افغان ایئر فورس کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے ۔

افغان فوج کو ملک کا دفا ع سنبھالنے سے قبل خود اپنی فضائی صلاحیتوں کی ضرورت ہو گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کے ملک کا انفرا اسٹرکچر جس انداز کا ہے اس لحاظ سے آپ کو باصلاحیت ہیلی کاپٹر پائلٹوں کی ضرورت ہو گی۔ جہاں تک افغانستان میں سڑکوں کا تعلق ہے تو ان کا کوئی بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے ۔ یہاں صرف ایک سڑک ہے جو ہر جگہ جاتی ہے اور اس لیے ظاہر ہے لوگ اسے آسانی سے ہدف بنا سکتے ہیں ۔

ہر پرواز سے قبل ، یونٹ کے ہوا باز اپنے افغان پارٹنرز کے ساتھ پرواز کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہیں ، مترجم زبان کی رکاوٹیں پاٹنے میں مدد کرتے ہیں ۔ امریکی بہت سے فضائی اڈوں کے انچارج ہیں، اس لیے انسٹرکٹرز چاہتے ہیں کہ امریکہ جیسا ہی ایک فضائی کلچر تشکیل دیا جائے۔

وہ کہتے ہیں یہ کوئی اچھی بات نہیں ہو گی کہ ہم یہاں دو سال تک ان کی حفاظت کرتے رہیں ۔ ہمیں انہیں ایک ایسا نظام بنانے میں مدد دینا ہے جو ایک لمبی مدت تک ان کے لیے فائدہ مند ہو ، خواہ ہم یہاں ہوں یا نہ ہوں ۔

پروگرام کا ایک اور بڑا حصہ فضائی طبی عملے کی تربیت ہے ۔

امریکی سارجنٹ فرسٹ کلاس ڈیوڈ لارا نئے رنگروٹوں کے طبی تجربے کا جائزہ لے رہے ہیں وہ کہتے ہیں طبی شعبہ خاصا بڑا شعبہ ہے ، کیوں کہ آپ کے پاس زمینی طبی عملہ ہے ۔ جب وہ زخمی ہو جائیں اور انہیں یہ معلوم ہو کہ کوئی انہیں آکر نہیں اٹھائے گا تو وہ لڑنا نہیں چاہیں گے ۔ وہ قطعی طور پر نہیں لڑیں گے ۔ لیکن اگر انہیں یہ علم ہو کہ اگر انہیں کچھ ہو ا اور وہ زخٕمی ہو گئے تو کوئی ایسا ہو گا جو ان کی مدد کرے گا تو یہ ایک بڑی اخلاقی مدد ہوتی ہے ۔

لارا تربیت کو مثبت رکھنے اورفوجیوں کی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں

سارجنٹ حیات اللہ بہار جواز جانی چار سال سے افغان ایئر فورس میں کام کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے سارجنٹ لارا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے ملک میں ایک عرصے سے لڑائی جاری ہے اس لیے انہوں نے اپنے ملک کی مدد کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کی اور ایک طبی کارکن بن گئے ۔

قندھار میں اس وقت افغان ائیر فورس کے لیے صرف یہ ہی نگران یونٹ موجود ہے ۔

اٹھارہ ماہ سے جاری یہ پروگرام اس وقت صرف ہیلی کاپٹروں تک ہی محدود ہے لیکن مستقبل میں اس میں ہوائی جہاز شامل کرنے کے منصوبے بھی موجود ہیں ۔

امریکی فوج اس قسم کے پروگرام کو افغان فوج اور ملک کے مستقبل کی طویل المیعاد کامیابی کے لیے لازمی خیال کرتی ہے ۔

XS
SM
MD
LG