رسائی کے لنکس

افغانستان: فضائی حملے میں 25 افراد ہلاک


افغانستان: فضائی حملے میں 25 افراد ہلاک
افغانستان: فضائی حملے میں 25 افراد ہلاک

اتحادی اور افغان فورسز نے ہفتے کے روز ملک کے مشرقی حصے میں ، ان سلسلے وار حملوں کے بعد، جن کاالزام طالبان پر کیا جاتا ہے، جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

نیٹو عہدے داروں کا کہناہے کہ مشرقی صوبے کنڑ میں ہفتے کے روز ایک ہوائی حملے میں 25 سے زیادہ مشتبہ شورش پسند ہلاک ہوگئے۔

ایک اور خبر کے مطابق صوبے کنڑ میں ہی نامعلوم تعداد میں شورش پسند اتحادی فورس کے ایک گشتی دستے کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ گشتی ٹیم ضلع درہ پیچ میں مشتبہ بموں کو ہٹانے کا کام کررہی تھی۔

ہفتے کے روز اتحادی اور افغان فورسز کی ایک ٹیم کی جنوبی صوبے ہلمند میں شورش پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کئی شورش پسند مار ے گئے اور باقی ماندہ بم بنانے کا سامان چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

یہ جھڑپیں گذشتہ دو روز کے دوران افغان فورسز اور عام شہریوں پر کئی سلسلے وار حملوں کے بعد ہوئیں ، جن میں صوبہ ہلمندکے ضلع خان شین میں جمعے کے روز سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکہ بھی شامل ہے جس کی زد میں آکر 15 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک اور خبر کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر ایک طاقت ور بم دھماکہ ہوا۔ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG