رسائی کے لنکس

’اتحادی افواج افغان جنگ جیت رہی ہیں‘


’اتحادی افواج افغان جنگ جیت رہی ہیں‘
’اتحادی افواج افغان جنگ جیت رہی ہیں‘

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں اتحادی افواج افغانستان میں جنگ جیت رہی ہیں۔

مشرقی افغان صوبے پکتیکا میں تعینات امریکی فوجیوں سے بدھ کو خطاب کرتے ہوئے پنیٹا کا کہنا تھا کہ اُنھیں اس ’’انتہائی سخت لڑائی‘‘ میں اہم چیلنجوں کا سامنا ہے۔

لیکن امریکی وزیر دفاع نے اس عزم کو دہرایا کہ افغانستان کو ایک ایسا محفوظ اور خود مختار ملک بنایا جائے گا جہاں طالبان اور القاعدہ کو پناہ لینے کا موقع نا مل سکے۔

لیون پنیٹا افغانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ شدت پسندی کے خاتمے کی بین الاقوامی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اُن کے بقول طالبان کے ساتھ 10 برس لڑائی کے بعد یہ کوششیں ’’فیصلہ کن موڑ‘‘ پر پہنچ گئی ہیں۔

توقع ہے کہ امریکی وزیر دفاع بدھ کی شب افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG