رسائی کے لنکس

شمالی افغانستان میں خودکش بم دھماکا، 20 ہلاک


شمالی افغانستان میں خودکش بم دھماکا، 20 ہلاک
شمالی افغانستان میں خودکش بم دھماکا، 20 ہلاک

شمالی افغانستان میں اتوار کو ایک طاقتور خودکش بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس نے بتایا کہ خودکش بمبار کا ہدف تخار صوبے کے مرکزی شہر تالوقان میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہونے والا ایک ہجوم تھا۔ مرنے والوں میں افغان پارلیمان کا ایک رکن، مطالب بِک بھی شامل ہے۔

طویل عرصے تک ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں نسبتاََ پرامن تصور کیے جانے والے تخار صوبے میں حال ہی میں طالبان باغیوں نے بڑے اورمہلک حملے کیے ہیں جن میں مئی میں ایک اعلٰی پولیس کمانڈر کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG