رسائی کے لنکس

افغان صدرکی نئے برطانوی وزیرِ اعظم سے ملاقات


امریکہ کا بہت ہی نمایاں دورہ مکمل کرنے کے بعد، افغان صدر حامد کرزئی نے ہفتے کے دِن نئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ‘چیکررز’ میں ملاقات کی، جوبرطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ ہے۔

نئی برطانوی حکومت کے ایجنڈے پر افغانستان سرِ فہرست ہے، کیونکہ امریکہ کے بعدافغانستان میں سب سے زیادہ برطانیہ کی فوجیں تعینات ہیں۔

مسٹر کرزئی ، امریکہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے برطانیہ گئے، جہاں اُنھوں نے اعلیٰ سطح کے عہدے داروں سے مذاکرات کیے، بشمول امریکی صدربراک اوباما اور وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کے۔

افغان صدر اور اعلیٰ امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں حالیہ دِنوں میں کشیدہ ہونے والے باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG