رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ


افغانستان: بم دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ
افغانستان: بم دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ

ریڈکراس نے کہا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افغانیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونےو الی آئی سی آرسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے علاقے قندھار کے ایک اسپتال کے اعداد وشمار کے مطابق 2010ء کے پہلے دو مہینوں کے دوران پچھلے سال کے اسی عرصے مقابلے میں اس تعداد میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اور اس کے بعد کے مہینے مارچ میں بھی یہ تعداد نمایاں طورپر بلند ہے۔ مارچ میں وہاں 51 مریضوں کا علاج ہوا جو اوسط سے کہیں زیاد ہ تعداد تھی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں یہ اضافہ طالبان شورش پسندوں کے خلاف لڑائی میں شدت آنےکے نتیجے میں ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2009ء میں 2412 عام افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد 2008ء کے مقابلے میں نمایاں طورپر زیادہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔



XS
SM
MD
LG