رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں قندوز پولیس کے سربراہ ہلاک


افغانستان: خودکش حملے میں قندوز پولیس کے سربراہ ہلاک

افغانستان: خودکش حملے میں قندوز پولیس کے سربراہ ہلاک

افغان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے قندوز کی پولیس کے سربراہ ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کیے گئے سرکاری بیان کے مطابق عبدالرحمن سید خیلی پر گذشتہ شب قندوز شہر میں ہونے والے اس حملے میں اُن کے دو محافظ بھی مارے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ طالبان شدت پسندوں نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے شدت پسندی کے خلاف جنگ کا تسلسل نہیں ٹوٹے گا۔

XS
SM
MD
LG