رسائی کے لنکس

افغانستان: حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان: حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں بین الاقوامی افواج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

نیٹو کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ایک فوجی جمعہ کو جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوا جب کہ دوسرا جمعرات کو ملک کے مشرقی حصے میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ہے۔

دریں اثنا جمعرات کو دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی افواج کی ایک گاڑی کی زد میں آ کر افغان نیشنل پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

نیٹو کے ایک ترجمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG