رسائی کے لنکس

افغانستان کے شمال مشرقی ضلعے پر طالبان کا قبضہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغان پولیس کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے شمال مشرقی صوبے نورستان کے ایک دور افتادہ ضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ شمس الرحمن نے کہا ہے کہ تقریباً 300 جنگجوؤں نے ویگل ضلعے پر منگل کی صبح قبضہ کیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شمس الرحمن نے بتایا کہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں عسکریت پسند موجود ہیں، تاہم یہاں نیٹو افواج تعینات نہیں ہیں۔

طالبان کے ترجمان زبیح الله نے بھی ویگل ضلعے پر قبضے کی تصدیق کی ہے۔ جب کہ نیٹو کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG