رسائی کے لنکس

افغانستان میں دو برطانوی فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

برطانیہ نے کہا ہے کہ اس کے دو فوجی جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو صوبہ ہلمند کے نہرِ سراج ضلعے میں پیش آیا۔ برطانوی فوجی اس علاقے میں ’ڈینش بیٹل گروپ‘ اور افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدت پسندوں کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن مکمل کرنے کے بعد اپنے فوجی اڈے کے جانب لوٹ رہے تھے جب اُن کی گاڑی بم دھماکے کی زد میں آ گئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق آئرش گارڈز کی فرسٹ بٹالیئن سے تھا اور اُنھوں نے آئندہ چھ روز میں افغانستان سے وطن واپس چلے جانا تھا۔

برطانوی وزارت دفاع نے مارے جانے والوں فوجیوں کے نام نہیں بتائے ہیں تاہم حکام کے مطابق اُن کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

2001ء سے اب تک افغانستان میں 362 برطانوی فوجی اور سکیورٹی فورسز سے منسلک سولین اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG