رسائی کے لنکس

مسلح شخص کی فائرنگ سے افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک


مسلح شخص کی فائرنگ سے افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک

مسلح شخص کی فائرنگ سے افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں سکیورٹی فورسز کے ایک تربیتی مرکز میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

نیٹو نے کہا ہے کہ حملہ آور نے افغان سرحدی پولیس کی وردی زیب تن کر رکھی تھی اور وہ حملے کے بعد مرکز سے فرار ہو گیا۔ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ مسلح شخص کیا واقعی افغان پولیس کا اہلکار تھا یا اس نے یہ روپ دھار رکھا تھا۔ ماضی اس طرح کے دونوں واقعات ہوچکے ہیں۔

ماضی میں بھی شدت پسند عناصر خود کو افغان سکیوڑی فورسز کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکی فوجیوں اور تربیت کاروں پر حملے کرتے آئے ہیں، اور گذشتہ سال نومبر میں شمال مشرقی افغانستان میں کیے گئے ایسے ہی ایک حملے میں چھ امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG