رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو کے چار فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں اُس کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو فوجی ملک کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے جب کہ دو دیگر جنوبی افغانستان میں ایک ایسے ہی حملے میں مارے گئے۔

مرنے والے فوجیوں کی قومیت یا پھر ان واقعات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اس سال اب تک نیٹو کے 369 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 46 ہلاکتیں اگست کے پہلے ہفتے میں ہوئی ہیں۔

ہفتہ کے روز وسطی افغان صوبے میدان وردک میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہونے سے 30 امریکی فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سات افغان کمانڈو فورس کے اہلکار اور ایک مترجم شامل ہیں۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو اُس کے جنگجوؤں نے مار گرایا تھا تاہم نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اس لیے یقین سے اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار کمانڈو عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مصروف تھے اور حادثہ جس علاقے میں پیش آیا وہاں نیٹو نے زمین پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق بھی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG