رسائی کے لنکس

پیٹریس افغانستان میں نیٹو فورسز کی کمان سے سبکدوش


امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا رواں ماہ دورہ کابل کے موقع پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور جنرل جان ایلن کے ہمراہ
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا رواں ماہ دورہ کابل کے موقع پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور جنرل جان ایلن کے ہمراہ

افغانستان میں ایک سال تک نیٹو فورسز کی سربراہی کرنے کے بعد امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریس نے باضابطہ طور پر اتحادی افواج کی کمان جنرل جان ایلن کے حوالے کر دی ہے۔

کمان کی منتقلی پیر کو افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی۔

ایلن حالیہ دنوں تک امریکی سنٹرل کمانڈ کے نائب سربراہ تھے۔ اُنھوں نے پیر کے روز کہا کہ وہ افغانستان کو محفوظ اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ”انتہاپسندی اور دہشت گردی کا نام و نشان نا ہو“۔

افغانستان سے رخصت ہونے کے بعد جنرل پیٹریس امریکی سراغ رساں ادارے ’سنٹرل انٹیلی ایجنسی‘ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اُن کے پیش رو لیون پنیٹا کو امریکہ کا وزیر دفاع کو عہدہ سونپا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG