رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک


افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک
افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے واقعات میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ایک فوجی اتوار کو ہلاک ہوا جب کہ دو گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی حصے میں پیش آنے والے واقعے میں مارے گئے تھے۔ تاہم ان واقعات کے بارے مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

اس سے قبل بین الاقوامی اتحاد نے مشرقی افغان صوبے کپیسا میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ایک غیر ملکی فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔

رواں سال اب تک افغانستان میں نیٹو کے 130 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG