رسائی کے لنکس

’نیٹو اڈے پر حملے میں ملوث پاکستانی نوجوان گرفتار‘


’نیٹو اڈے پر حملے میں ملوث پاکستانی نوجوان گرفتار‘

’نیٹو اڈے پر حملے میں ملوث پاکستانی نوجوان گرفتار‘

افغانستان میں انٹیلی جنس حکام نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر گذشتہ ہفتے نیٹو کے ایک اڈے پر ناکام حملے کی قیادت کرنے کا شبہ ہے۔

منگل کو افغان انٹیلی جنس سروس کے ترجمان لطف الله مشعل نے بتایا کہ زرملوک نامی 26 سالہ نوجوان کا تعلق پاکستان کے شمال مشرقی صوبے خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق مشتبہ شخص 5 اپریل کو مشرقی شہر جلال آباد میں نیٹو کے اڈے پر کیے گئے حملے سے ایک روز قبل افغانستان پہنچا تھا۔

لطف الله مشعل کا کہنا تھا کہ زرملوک نے افغانستان میں 11 دیگر افراد کے ساتھ مل کر نیٹو کے اڈے پر حملہ کیا۔ اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران سات مسلح شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا جب کہ اس واقعے میں اتحادی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG