رسائی کے لنکس

امریکہ کے فوجی مشن میں توسیع کا عندیہ


امریکہ کے فوجی مشن میں توسیع کا عندیہ
امریکہ کے فوجی مشن میں توسیع کا عندیہ

جنرل جان ایلن
جنرل جان ایلن

افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ نے 2014ء کے بعد بھی ملک میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ مین جمعرات کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کے ساتھ گفت و شنید میں ’’2014ء کے بعد کی فورس کے خد و خال‘‘ کا معاملہ بھی یقیناً شامل ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ’’کچھ مشیران، تربیت کار اور انٹیلی جنس ماہرین‘‘ اس فورس کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

افغانستان میں متعین امریکی سفیر رائن کروکر کے حوالے سے حالیہ دنوں میں یہ بات کہی جا چکی ہے کہ امریکہ 2014ء کے بعد بھی معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔ لیکن جنرل ایلن پہلے اعلیٰ امریکی فوجی عہدے دار ہیں جنھوں نے افغانستان میں امریکی افواج کی مزید عرصے تک تعیناتی کے امکانات کا عندیہ دیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بدھ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے تربیتی عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے اور افغان نیشنل آرمی میں شامل فوجیوں کی تعداد 180,000 تک چہنچ چکی ہے، جب کہ اس سلسلے میں ہدف 240,000 کا ہے۔

2014ء کے اختتام تک انخلاء مکمل کرنے کے سلسلے میں نیٹو افواج نے سلامتی کی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز کے سپرد کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG