رسائی کے لنکس

گوانتانامو سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے کی جیل میں بند طالبان کے پانچ قیدیوں کو رہا کرنے کے بارے میں اُس نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کابل میں صدرحامد کرزئی سے دو روزہ بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی ایلچی مارک گراسمین نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق طالبان کی اس درخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

’’ہمیں اس سلسلے میں اپنے قوانین کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔‘‘

رواں ماہ افغان طالبان نے امریکی حکام کے ساتھ خفیہ رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امن بات چیت کو آگے بڑھانے کی خاطر خلیجی ریاست قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کے لیے راضی ہیں۔

اس سلسلے میں طالبان کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے کیوبا کی امریکی جیل سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG